سری نگر، 6اکتوبر (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی اسمبلی کے ایوان زیریں میں منگل کے روز زبردست شورشرابے ، ہنگامہ آرائی اور شدید نعرے بازی کے درمیان اُس وقت انوکھا اور غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جب اسپیکر کویندر گپتا کی
جانب سے مختلف معاملات پر تحاریک التواء مسترد کئے جانے کے بعد اپوزیشن ممبران کی جانب سے ایوان کے اندر ہی ایک متوازی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایک فرضی وقفہ سوالات بھی چلایا گیا۔
جموں وکشمیر کی اسمبلی کا ایک ہفتے تک جاری رہنے والے خزاں اجلاس کا یہ تیسرا دن تھا۔